• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہجرت کالونی اور سلطان آباد میں منشیات کی فروخت، احتجاج کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ہجرت کالونی اور سلطان آباد میں منشیات کی فروخت کیخلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر منشیات فروش گرفتاراور علاقے سے اس وباکا خاتمہ نہیں کیاگیا تو وزیراعلیٰ ہائوس اور مولوی تمیزالدین خان روڈ پر دھرنا دینگے۔اس سلسلے میں مختلف سیاسی ،دینی اور سماجی تنظیموں کے رہنمائوں اور معززین علاقہ کا اجلاس ہوا،جس میں مقررین نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ بار بار یقین دہانیوں کے باوجود منیشات کی کھلے عام فروخت جاری ہے،انہوں نے کہا سلطان آباد اور ہجرت کالونی کے سنگم پر واقع سمندر کہلانے والےمیں علاقے میں کھلے عام نوجوانوں کو ہیروئن ،آئس ،چرس سمیت تمام خطرناک منشیات فروخت کی جارہی ہے،کچھ عرصہ قبل ایس ایس پی کیماڑی نےکارروائی کی تھی،لیکن پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے پھر اس زہرکی فروخت شروع ہوجاتی ہے۔

تازہ ترین