• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش کلب کے برٹش پاکستانی بلے باز آصف دنیا بھر میں مشہور

انگلش کلب کے برٹش پاکستانی بلے باز آصف دنیا بھر میں مشہور


انگلش کلب کے برٹش پاکستانی بلے باز آصف علی کے چھکے سے ان کی گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

ٹیکسی ڈرائیور آصف علی کرکٹ کے بے انتہا شوقین ہیں، میچ کے دوران ایسا شاٹ لگایا کہ گیند ان کی گاڑی سے جا ٹکرائی، اور گاڑی کا پیچھے والا شیشہ ٹوٹ گیا تھا، چھکے کی خوشی منانے والے آصف علی اپنا سر پکڑ کر بیٹھ گئے تھے۔

کرکٹر اور ان کی ٹیم کا کہنا ہے کہ تصور ہی نہیں تھا کہ ایک چھکا قسمت بدل دے گا اور انہیں دنیا بھر میں مشہور کردے گا۔

تازہ ترین