• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس ویکسین کے بعد خواتین کے مخصوص ایام میں تبدیلیاں اتفاق ہوسکتی ہے، ماہرین

کراچی (نیوز ڈیسک) ماہرین امراض نسواں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ویکسین کے بعد خواتین کے مخصوص ایام میں تبدیلیاں ممکنہ طور پر اتفاق ہوسکتی ہے۔ یہ اس وقت سامنے آیا ہے جب اعداد و شمار کے مطابق 4 ہزار سے زائد خواتین نے کووڈ ٹیکے لگوانے کے بعد اپنے مخصوص ایام میں تبدیلی کی اطلاع دی۔ لیکن رائل کالج آف آسٹریٹریشنز اینڈ گائناکالوجسٹ (آر سی او جی) کے ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ تر خواتین اپنے ایام میں تبدیلی کا سامنا کرتی ہیں لہٰذا ایسا ویکسین کے بعد ہورہا ہے یہ حقیقت ’اتفاق‘ ہوسکتی ہے۔ آر سی او جی میں رکنیت کے لئے نائب صدر ڈاکٹر پیٹ او برائن کا کہنا ہے کہ بہت سی خواتین اپنی زندگی میں وقتاً فوقتاً اپنے مخصوص ایام میں عارضی تبدیلی کا تجربہ کریں گی اور ابھی 20 اور 30 سال کی بہت سی خواتین کو COVID ویکسین دی جارہی ہے لہٰذا یہ ناگزیر لگتا ہے کہ کچھ خواتین میں یہ دونوں واقعات اتفاقی طور پر ایک ہی وقت میں واقع ہوں۔

تازہ ترین