• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایچ ای سی نے سرکاری جامعات سے الحاق شدہ کالجز کو ایم فل/ ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلوں سے روکدیا

کراچی(سید محمد عسکری) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سرکاری جامعات سے الحاق شدہ کالجوں اور انسٹیٹیوٹس کو ایم فل/ ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلے دینے سے روک دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جامعہ کراچی کو ٹبہ ہارٹ اسپتال کے ٹبہ انسٹی ٹیوٹ ایند الائیڈ ہیلتھ سائنسز کی جانب سے کارڈیالوجی اور کارڈک ری ہیبلیٹیشن میں ایم فل اور لیاقت نیشنل اسپتال کے لیاقت نیشنل اسکول آف فزیو تھراپی میں ایم ایس فزیوتھراپی کی درخواست موصول ہوئی تھی جس پر جامعہ کراچی نے انھیں ایم ایس اور ایم فل پروگرام کے سلسلے میں وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن سے این او سی لینے کی ہدایت کی تاہم ہائر ایجوکیشن کمیشن نے این او سی دینے سے منع کردیا اور جواب دیا ہے کہ سرکاری جامعات سے الحاق شدہ کالجوں اور انسٹیٹیوٹس میں ایم فل/ ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلے شروع نہیں کیے جاسکتے۔

تازہ ترین