• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہم جماعت کے سالانہ امتحانات کی تمام تیاریاں مکمل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے کہا ہے کہ 5جولائی 2021 سے شروع ہونے والے دہم جماعت کے سالانہ امتحانات کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔پہلے مرحلے میں دہم جماعت اور اس کے فوری بعد نہم جماعت کے امتحانات لئے جائیں گے۔ اس سال تقریباً 3لاکھ 50 ہزار امیدوار ان امتحانات میں شریک ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کا سلسلہ 30جون تک جاری رہے گا اس کے بعد کوئی بھی فارم قابل قبول نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ ریگولر امیدواراور آن لائن امتحانی فارم جمع کرنے والے اسکولوں کو ایڈمٹ کارڈ بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔ پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ ان کے رہائشی پتوں پر ارسال کئے جا رہے ہیں نہ ملنے کی صورت میں یکم جولائی کے بعد فیس چالان کی سلپ اور گزشتہ ایڈمٹ کارڈ کی کاپی کے ہمراہ بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن بلاک Aکمرہ نمبر5اور پرائیویٹ سائنس گروپ کیلئے کمرہ نمبر11سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ اسکول سربراہان یا ان کے مجاز نمائندے امتحانی مراکز کاسامان بھی بورڈ آفس کے ایگزامینشن اسٹور سے شیڈول کے مطابق حاصل کر سکیں گے۔ شیڈول کے مطابق ابھی صرف نیو کراچی نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد کے امتحانی مراکز سامان حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد جلد ہی باقی ڈسٹرکٹ کا شیڈول بھی جاری کر دیا جائے گا۔

تازہ ترین