• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کا ہڑتال سے لا تعلقی کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے کسی بھی قسم کی ہڑتال سے لا تعلقی کا اعلان کردیا۔ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین میر شمس شاہوانی کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت اور حالات کے پیش نظر وزارت پٹرولیم کے احکامات کی پاسداری کرتے ہوئے ہم کسی بھی قسم کی ہڑتال نہیں کریں گے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہمارے جائز مطالبات تسلیم کرتے ہوئے تمام کمپنیز کو کمپیوٹرائزڈ اور’’ کیو سسٹم‘‘ پر عملدرآمد کے لئے پابند کیا ہے، ہم کسی کے ذاتی مفادات کا تحفظ نہیں کریں گے۔

تازہ ترین