• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاز نے بینکنگ کنسورشیم سے 50ارب روپے کی کریڈٹ سہولت حاصل کرلی

اسلام آباد ( جنگ نیوز ) جاز نے حبیب بینک کی قیادت میں ایک بینکنگ کنسورشیم سے 50 ارب روپے مالیت کی سنڈیکیٹڈ کریڈٹ سہولت حاصل کر لی ہے ۔ یہ دس سالہ سہولت کمپنی کے جاری 4۔جی نیٹ ورک کو چلانے اور اور ٹیکنالوجی کو مزید فروغ دینے کے لئے استعمال ہو گی ۔ یہ اپنی نوعیت کی پہل سہولت ہے جو ٹیلی کام شعبے میں فراہم کی گئی ہے ۔یہ سہولت مکمل طور پر حبیب بینک کی جانب سے دی گئی ہے ، کنسورشیم میں شامل دیگر بینکوں میں یو بی ایل ، نیشنل بینک ، ایم سی بی ، بینک الفلاح ، الائیڈ بینک ، عسکری بینک ، بینک آف پنجاب ، میزان بینک ، اور فیصل بینک شامل ہیں ۔ ملک میں ڈیجیٹل خدمات فراہم کر نے والے صف اول کے ادارے کی حیثیت سے جاز کے 6 کروڑ 90 لاکھ سبسکرائبرس ہیں جبکہ پورے ملک میں فور۔جی صارفین کی تعداد دو کروڑ 80 لاکھ ہے ۔ دو سال کے عرصے میں کمپنی نے فور جی انفرا اسٹرکچر کی مد میں 46 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے ۔پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی ( پی اے سی آر اے ) نے جاز کی طویل المعیاد AA ریٹنگ کو طرقرار رکھا ہے ۔ پاکستان کے سب سے بڑے حبیب بینک کا قیام 1947 میں عملمیں آیا ، بینک کی ملک بھر میں 1650 شاخیں ، 2100 اے ٹی ایم اور 54000 کونیکٹ ( بینکنگ پلیٹ فارمز ) ہیں ، جن کے ذریعہ 14 ممالک میں دو کروڑ 30 لاکھ صارفین کو خدمات فراہم کی جا رہی ہیں ۔ جاز کے چیف فنانشیل آفیسر گیبور کوسچس نے کہا کہ بہتر ڈیجیٹل ایجنڈے کے ذریعہ کوششیں جاری رہیں گی ۔حبیب بینک کے صدر اور چیف ایگزیکیٹو آفیسر محمد اورنگزیب نے اس موقع پر اپنے ایک بیان میں اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ حبیب بینک اور ٹیلی کام شعبے کے دہائیوں پر محیط دیرینہ تعلاقت ہیں ۔

تازہ ترین