• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر ترین شوگر ملز کیس، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست ایف بی آر کو بھیج دی

لاہور(صباح نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو جہانگیرترین کی شوگر ملز کیخلاف کارروائی سے روکدیا ۔ بدھ کو لاہور ہائیکورٹ میں جہانگیر ترین کی شوگر ملز جے ڈی ڈبلیو کو ایف بی آر کے نوٹسز کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، شوگر مل کے وکیل نے موقف پیش کیا کہ ایف بی آر نے غیر قانونی طور پر نوٹسز بھیجوائے، ایف بی آر نے نوٹسز بھیج کر آرٹیکل 10 اے کی خلاف وزری کی ہے، عدالت ایف بی آر کے ٹیکس نوٹسز کو کالعدم قرار دے۔ عدالت نے جہانگیر ترین کی شوگر ملز کو ایف بی آر کے نوٹسز کیخلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا، جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست فیصلے کیلئے ایف بی آر کو بھجوا دی، جس میں اور حکم دیا گیا ہے کہ ایف بی آر فیصلے تک جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کیخلاف کوئی تادیبی کارروائی نہ کرے۔

تازہ ترین