• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیکرز نے میوزک سائٹ سے 2 لاکھ 60 ہزار پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری کرلیا

کراچی (نیوز ڈیسک) ہیکرز نے پاکستانی نیوز میوزک اسٹریمنگ سائٹ کے ڈیٹا بیس میں گھس کراس کا ڈیٹاچوری کرلیا، ہیکرز نے پٹاری ڈاٹ کام نامی سائٹ سے 2 لاکھ 57 ہزار رجسٹرڈ صارفین کی معلومات انگریزی اور روسی زبان میں ہیکرز فورم پر لیک کردیں۔ ڈیٹا چوری کئے جانے کی اصل تاریخ تومعلوم نہیں تاہم ڈیٹا میں گھسنے کی کوشش 13 جون کو کی گئی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ پٹاری ڈاٹ کام پاکستان کی سب سے بڑی میوزک اسٹریمنگ سروس ہونے کا دعویٰ کرتی ہے۔

تازہ ترین