• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی میں رینجرز پر بم حملہ کالعدم تحریک طالبان نے کیا، تحقیقاتی حکام

کراچی (طلحہ ہاشمی) 15مارچ کو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں رینجرز اہلکاروں پر ہونے والے دھماکےکی اندرونی کہانی جیو نیوز نےحاصل کرلی ہے، حکام کے مطابق دھماکا کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والےمطلوب ملزم کبیر نے کیا، تحقیقات کے مطابق کبیر نے یہ دھماکا سیکورٹی اداروں سے مبینہ طور پر بدلہ لینے کےلیےکیاکیونکہ کبیر کا ایک کزن جو خود بھی کالعدم تنظیم کا حصہ تھا پنجاب میں سیکورٹی اداروں سے مبینہ مقابلے میں مارا جاچکا ہے، حکام کےمطابق دھماکے کی ذمہ داری ابتدائی طور پر کسی اور تنظیم نے قبول کی تھی لیکن اس نے ایسا کیوں ہوا یہ تحقیقات جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں 15مارچ کو اورنگی ٹاؤن میں رینجرز موبائل پر ہونے والے دھماکے کی تحقیقات سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے، حکام کے مطابق دھماکا کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے مطلوب ملزم نے کیا، تحقیقاتی حکام کے مطابق ملزم کبیر کا بنیادی تعلق سوات سے جبکہ کراچی میں وہ میٹروویل سائٹ کا رہائشی ہے،کالعدم تحریک طالبان کا مطلوب ملزم کبیر افغانستان بھی جاچکا ہے، تحقیقاتی حکام کے مطابق تحقیقات کے مطابق کبیر نے مبینہ طور پر یہ دھماکا سیکورٹی اداروں سے بدلہ لینے کیلئے کیا، کیونکہ کبیر کا ایک کزن پنجاب میں سیکورٹی اداروں سے مبینہ مقابلے میں مارا جاچکا ہے جو خود بھی کالعدم تنظیم کا حصہ تھا، مبینہ طور پر اپنے کزن کا بدلہ لینے کےلیے کبیر نے رینجرز اہلکاروں کو ٹارگٹ کرنے کا منصوبہ بنایا، کبیر اس واردات میں خود بھی دھماکا کرتے ہوئے زخمی ہوا تھا تاہم لفٹ لے کر فرار ہوگیا تھا، جس موٹرسائیکل پر لفٹ لے کر وہ فرار ہوا وہیں سے کیس کی اصل تحقیقات کا آغاز ہوا، کبیر کی موٹرسائیکل پر بیٹھ کر فرار ہونے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سے تحقیقات میں مدد ملی، حکام کے مطابق حساس ادارے، رینجرز اور سی ٹی ڈی کبیر اور ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کوشاں ہیں، حکام کے مطابق اس پہلو کی بھی تفتیش کی جارہی ہے کہ اس دھماکے کے بعد ابتدائی طور پر اس کی ذمےداری کسی اور تنظیم نے قبول کی تھی تاہم ایسا کیوں کیا گیا اس کی تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین