• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، کاؤ نٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) کاؤ نٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا، آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے گزشتہ روز کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کا دورہ کیا ۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی ڈاکٹر خرم رشید نے آئی جی اسلام آباد کو سی ٹی ڈی کے مختلف شعبوں اور ان کی کارکردگی کے متعلق بریف کیا ۔ اس موقع پر آئی جی نے ایس ایس پی سی ٹی ڈی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ ڈیپارٹمنٹ کے افسران وجوانوں کی استعداد کار وپیشہ وارانہ صلاحیتوں کو مزیدبڑھانے، انسداد دہشتگردی کیلئے تکنیکی مہارات پر عبور حاصل کرنے و دیگر امور پر مبنی جدید خطوط پر استوار ریفریشر کورسز کروائے جائیں ۔ ان کورسز کے متعلق پلان مرتب کرکے سنٹرل پولیس آفس بھجوایا جائے۔
تازہ ترین