• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریسکیو 15پر موصول کالز پر پولیس ریسپانس جانچنے کیلئے سافٹ وئیرتیار

راولپنڈی ( وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر)ریسکیو 15 پر موصول ہونے والی کالوں پر پولیس کے بروقت ریسپانس کوجانچنے کیلئے سافٹ وئیرتیار کر لیا گیا۔ ہرکال پرجائے وقوعہ پرپہنچنےوالے افسروں کو اپنی لوکیشن سافٹ ویئرکے ذریعے شیئرکرنا لازمی ہوگا جس سے ان کے ریسپانس ٹائم کی تصدیق کی جاسکے گی ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب بھرمیں پولیس ہیلپ لائن 15پر شہریوں کی جانب سے موصول ہونیوالی کالزپر متعلقہ پولیس ملازمین کی جانب سے کارروائی بارے شکایات سامنے آرہی ہیں۔جس کودورکرنے کیلئے پنجاب پولیس نے کمپیوٹرائزڈسسٹم کواپ ڈیٹ کرتے ہوئے ایک سافٹ وئیرتیار کرایاہے جس سے رسپانڈ ٹائم میں ہیرپھیر ختم کی جاسکے گی۔ ذرائع کے مطابق ون فائیو پرموصول ہونے والی بیشترکالزپر متعلقہ پولیس افسر جائے وقوعہ کا دورہ نہیں کرتے اور کالر کو تھانے آکراپنی درخواست جمع کروانے کاکہاجاتاہے
تازہ ترین