• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خارجہ پالیسی امریکی بندھن سے آزاد کرنی ہوگا، حامد موسوی

اسلام آباد( خصوصی نمائندہ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ پاکستان بدلنے کیلئے خارجہ پالیسی کو امریکی بندھنوں سے آزاد کرنا ہوگا ،مسلم ممالک مصلحتوں کو بالائے طاق رکھ کر اگر بھارت و اسرائیل کے خلاف ایکا کرلیں تو کشمیروفلسطین کی آزادی کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی،دنیاوی اقتدار حضرت امام علی رضاکی چوکھٹ چومتا رہا کبھی زہر کے جام پلاتا رہامگر کوئی حربہ فرزند رسول کو راہ حق سے نہ ہٹا سکا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےایام ضامن کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جوہر ٹائون لاہور میں دھماکہ پاکستان دشمن قوتوں کی کارروائی ہے۔
تازہ ترین