• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو ای ٹی ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کا ٹیکنیکل الاؤنس کیلئے مظاہرہ

لاہور(خبر نگار) ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن یونیورسٹی آف انجئینرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام ٹیکنیکل الائونس کیلئے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ٹیوٹاکے اساتذہ اور فپواسا پنجاب کے رہنما ؤں نے بھی مظاہرے میں شرکت کی۔ مظاہرے کی قیادت ٹی ایس اے کے صدرڈاکٹر امجد حسین، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر آصف رفیق فپواسا پنجاب کے صدر ڈاکٹر عبدالستار ملک،ٹیکنیکل اداروں کے انجینئرز، اساتذہ تنظیموں کے قائدین نے کی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ٹی ایس اے یوای ٹی کے صدر ڈاکٹر امجد حسین نے کہا کہ ہمارا پنجاب حکومت سے مطالبہ ہے کہ انجینئرز کی طرح بنیادی تنخواہ سے 1.5 گنا زیادہ ٹیکنیکل / انجینئرنگ الاؤنس یونیورسٹیوں میں خدمات انجام دینے والے انجینئرز اساتذہ کو بھی دیا جائے۔ مظاہرے میں خواتین اساتذۃ بھی شریک تھیں، شرکاء نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔
تازہ ترین