• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاحت، ثقافت، آثار قدیمہ بحالی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، فیاض چوہان

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ملک میں سیاحت، ثقافتی ورثے اور آثار قدیمہ کی بحالی کے لیے تاریخی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نےمریم صفدر اعوان کے حوالے سے کہا کہ اپنے خاندان کو زیرو پر لے آنے والی محترمہ کو شاید پتہ نہیں کہ وزیراعظم عمران خان کے خواتین کے لباس سے متعلق بیانات قرآن و حدیث اور اسلامی تعلیمات کے عین مطابق ہیں۔ان خیالات کا اظہار وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں عائشہ شاہنواز کے فن پارے "سفنکس آف بلوچستان" کی نمائش کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے آصف زرداری سے متعلق اپنے بیان میں کہا یہ مکافات عمل ہے ک ’’میری کرسی کو کوئی ہلا نہیں سکتا‘‘ کہنے والے آصف زرداری اب ویل چیئر پر نیب کی پیشیاں بھگت رہے ہیں۔
تازہ ترین