• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی نااہلی نے شہریوں کو پانی سے محروم کردیا‘ ن لیگ

کوئٹہ (پ ر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمن جنرل سیکرٹری کوئٹہ میر وائس کاکڑ ایڈووکیٹ طارق بٹ ایڈووکیٹ ارباب اقبال ،ذاکر بنگلزئی، عالم کاسی، آصف حریفال، شاہ مسعود کاکڑ، خدائیداد ترین، رازق لالا، محمد دین کاکڑ، ضمیر اختر اورغلام آغا نے بیان میں کہا ہے کہ حکومتی نااہلی اور واسا کی ناکامی نے کوئٹہ کے شہریوں کو کئی ماہ سے پینے کے پانی سے محروم کردیا۔شہری دن بھر پانی کے حصول کیلئے دربدر گھوم رہے ہیں کسی کو عوام کی مشکلات کا احساس نہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ واسا اور پی ایچ ای کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر اور کہیں چیک اینڈ بیلنس نہیں، کوئی افسر کسی کو جواب دہ نہیں سب نے اپنی سرکار بنا رکھی ہے۔بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال، چیف سیکرٹری ،سیکرٹری پی ایچ ای اور ایم ڈی واسا سے مطالبہ کیا گیا کہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر شہر میں پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی۔درایں اثناء محمد رحیم کاکڑ کی ہدایت پر مسلم لیگ ن کے وفد نے جنرل سیکرٹری ضلع کوئٹہ جاوید اقبال اعوان،سینئر نائب صدر ارباب اقبال کاسی،سینئر نائب صدر نثاراحمد خان اچکزئی اور دیگر کی قیادت میں پشتونخوامیپ کے رہنما عثمان خان کاکڑ کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
تازہ ترین