• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال میں شمسی نظام کی تنصیب

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال کوئٹہ صوبے کے بڑے ہسپتالوں میں سے پہلا ہسپتال ہے جہاں بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کےلئےیو این ایچ سی آر کی مدد سےشمسی نظام کی تنصیب کی جا رہی ہے،اس سلسلے میں گزشتہ روز اسلام آباد سے یو این ایچ سی آر کے الیکٹریکل انجینئر کلیم نیازی نے ہسپتال کا دورہ کیاہسپتال میں شمسی نظام کی تنصیب کےلئے ہسپتال کے مختلف شعبوں کےلئے درکار بجلی اور لوڈ سے متعلق امور کاجائزہ لیا اس موقع پر ہسپتال کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ نوراللہ موسیٰ خیل نے بھی انہیں ہسپتال میں بجلی کی ضروریات بابت معلومات دی،یو این ایچ سی آر کے الیکٹریکل انجینئر کلیم نیازی نے تمام ایمرجنسی وارڈز اور مشینری کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کےلئے تخمینہ رپورٹ مرتب کی جسے وہ اسلام آباد میں یو این ایچ سی آر کے حکام کو پیش کریں گے۔واضح رہے کہ فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈز اور دیگر شعبوں کے لئے درکار بجلی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے ہسپتال کے ایم ایس نور اللہ موسیٰ خیل نے یو این ایچ سی آر کے حکام سے اپیل کی تھی جس پر یو این ایچ سی آر کے حکام نے ہسپتال میں بجلی نظام کو سولر پر منتقلی کےلئے حامی بھری تھی بلکہ انہوں نے اپنے الیکٹریکل انجینئر کو ہسپتال میں شمسی نظام کی تنصیب کا تخمینہ رپورٹ کےلئے بھیجا جو گزشتہ روز کوئٹہ آئے اور ہسپتال کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا۔یاد رہے اس سے قبل بھی نوراللہ موسیٰ خیل کی نشاندہی اور استدعا پر یو این ایچ سی آر کی جانب سے جدید ترین سٹی اسکین مشین کی تنصیب کا کام بھی شروع کیا گیا ہے جس پر جلد کام مکمل کر لیا جائے گا،نوراللہ موسیٰ خیل کی کورونا عالمی و با کے دوران خدمات اور ہسپتال میں اصلاحات کو عوامی سطح پر پزیرائی مل رہی ہے وہی اس سے زیر علاج مریضوں اور ان کے تیماردار بھی مطمئن دیکھائی دے رہے ہیں۔
تازہ ترین