• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم پیشہ افراد کیخلاف آواز اٹھانے پر منشیات فروش کی نوجوان پر فائرنگ

ملتان (سٹاف رپورٹر) پیر عمر قبرستان میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آواز اٹھانے پر منشیات فروش نے فائرنگ کر کے نوجوان کو زخمی کر دیا۔ اہل علاقہ کے مطابق تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں واقع پیر عمر قبرستان میں بابا یوسف نامی شخص نے لنگر خانہ کے نام پر قبرستان کی جگہ پر قبضہ کیا ہوا تھا، جہاں منشیات فروشی ہوتی اور جرائم پیشہ افراد کا آنا جانا لگا رہتا تھا۔ اہل علاقہ کے آواز اٹھانے پر انتظامیہ نے لنگر خانہ سیل کر دیا، گزشتہ روز علاقہ کے رہائشی نوید بھٹی کو بابا یوسف کے بیٹے کامران یوسف نے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا اور فرار ہوگیا، اطلاع پر پولیس نے زخمی کو نشتر ہسپتال منتقل کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔
تازہ ترین