• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری ہاؤسنگ لیاقت علی چٹھہ کا تونسہ شہر کا دورہ ،مختلف منصوبوں کا معائنہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری ہاؤسنگ لیاقت علی چٹھہ کا تونسہ شہر کا دورہ ،شرقی اور منھروٹھہ میں جاری سیوریج، صاف پانی اور ٹف ٹائلز کی سکیموں کا معائنہ کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ شہر میں موجودپارکوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب نے جاری منصوبوں پر بریفنگ لی۔سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے اس موقع پر کہا کہ ٹف ٹائلز، سیوریج اور فیملی پارک تونسہ شریف میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔
تازہ ترین