• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم اے وفد کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات، مختلف مطالبات سے آگاہ کیا

ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی قیادت میں گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد سے انکے دفتر میں ملاقات کی اس دوران صدر پی ایم اے انہیں بتایا کہ ملتان کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں نرسز پیرا میڈیکس کی کمی دور کرنے کیلئے فوری ایڈہاک پر ایم او ڈبلیو ایم او،کنسلٹنٹ،نرسز پیرا میڈیکس کی بھرتی کے عمل کا مکمل ہونا بہت ضروری ہے اور جن سیٹوں پر انٹرویو ہوگئے ان پر تعیناتیاں کی جائیں جبکہ نشتر ہسپتال پہنچنے کے لئے بیشتر مریضوں کو سڑک پر کھڑے ناجائز تجاوزات کی وجہ سے دیر ہو جاتی ہے، لہذا فوری ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین