• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کے نکلتے ہی افغانستان میں خانہ جنگی ہو گی: روس

روسی وزیرِ دفاع سرگئی شوئیگو کا کہنا ہے کہ امریکا کے انخلاء کے بعد افغانستان میں خانہ جنگی ہو گی۔

یہ بات روس کے وزیرِ دفاع سرگئی شوئیگو نے بین الاقوامی سلامتی سے متعلق ماسکو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔

سرگئی شوئیگو کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور تہران کے بغیر افغان گروہوں کو متحد رکھنا ناممکن ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان کے پڑوسی ممالک اور بین الاقوامی تنظیمیں اس صورتِ حال پر توجہ دیں۔

روسی وزیرِ دفاع نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا چاہیئے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ مشترکہ سلامتی معاہدہ تنظیم ضروری سیکیورٹی اقدامات کرے گی۔

سرگئی شوئیگو کا یہ بھی کہنا ہے کہ سی ایس ٹی او کے رکن ممالک کی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھایا جائے گا۔

تازہ ترین