ملک مسلسل اضافے کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں اس کمی کے بعد اب ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 9 ہزار 300 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 680 روپے کمی سے 93 ہزار 707 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 2 ڈالر کم ہو کر 1783 ڈالر فی اونس ہے۔