• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الہ دین پارک، غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں، کے ایم سی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) الہ دین پارک میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے، غیر قانونی تعمیرات مکمل مسمار کرنے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں، سپریم کورٹ کے احکامات پربلدیہ عظمی کراچی کا محکمہ انسداد تجاوزات روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کررہا ہے سینئر ڈائریکٹر لینڈ کے ایم سی بشیر صدیقی کے مطابق بھاری مشینری کے ذریعے شاپنگ مال اور پولین اینڈ کلب کو مسمار کیا جارہا ہےشاپنگ مال کی 125 دکانوں کو مسمار کردیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کی مکمل مسماری میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ گجر نالے اور اورنگی نالے پر بیک وقت تین تین مقامات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین