• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن اقبال، ملزمان نے جان سے مارنے کی دھمکی دیکر لوٹ مار کی، متاثرہ شخص

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلشن اقبال میں واقع بنگلے میں ایک کروڑ سے زائد کی ڈکیتی ، ملزمان سونا، ڈالر اور کار بھی اپنے ہمراہ لے گئے،واردات کا مقدمہ الزام نمبر 782/21زیر دفعہ 397/34 مدعی خالد محمود کی مدعیت میں تھانہ گلشن اقبال میں درج کیا گیا ہے،مقدمے میں مدعی نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ گھر میں موجود تھا، اچانک تین ملزمان اندر داخل ہوئے اور مجھ پر پستول تان لیا، ملزمان نے مزاحمت کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی دی، ملزمان جاتے ہوئے کار بھی اپنے ہمراہ لے گئے،دریں اثنا پولیس نے کلفٹن میں واقع نجی بینک میں لاکر کاٹ کر واردات کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے،مبینہ طور پر ڈھائی سو تولے سونا چوری کیا گیا تھا،فیملی ڈیڑھ سال بعد بینک پہنچی تو لاکر کٹا ہوا تھا، فیملی کی جانب سے ایک کروڑ روپے مالیت کی جیولری چوری ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے،دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے، بینک کے تمام راستے مکمل طور پر محفوظ ہیں، پولیس کے مطابق بینک عملے کو مکمل سی سی ٹی وی ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین