• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک کو اضافی بجلی ملنے کے باوجود لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوئی، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمنٰ نے کہا ہے کہ سخت گرمی اور حبس میں کے الیکٹرک کی طویل، اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کو دہرے عذاب میں مبتلا کر دیا ہے،این ٹی ڈی سی سے اضافی بجلی ملنے کے باوجود شہر میں لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوئی،کے الیکٹرک کے دعووں کے برعکس اب تک بن قاسم پلانٹ تھری شروع نہ ہوسکا، بجلی سے محروم عوام احتجاج کرنے اور سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو گئے ہیں، بدترین لوڈشیڈنگ پر عوام کے الیکٹرک کے خلاف شہر میں متعدد علاقوں میں مظاہرے کر رہے ہیں، لوڈشیڈنگ ختم نہ کی گئی تو شہر بھر میں امن و امان کی صورتحال بھی پیدا ہو سکتی ہے جس کی تمام تر ذمہ داری کے الیکٹرک اور حکومت پر عائد ہوگی،لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پانی کا بحران بھی پیدا ہو گیا ہے،سپریم کورٹ کے الیکٹرک کی بد ترین اعلانیہ وغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے۔

تازہ ترین