• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے، شہنشاہ نقوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ لاہور میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،حکومت کو چائیے کہ وہ ملوث دہشت گردو ںکو گر فتار کر کے عبرتناک سزا دے ،اس طرح کی کارروائیوں سے پاکستانی عوام کو ڈرایا نہیں جا سکتا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مر کزی تنظیم عزا کی جانب سے علامہ طالب جوہری،علامہ ضمیر اختر نقوی،علامہ عون نقوی،ڈاکٹر ریحان اعظمی،سلمان مجتبیٰ کیلئے ملیر محمدی ڈیرہ میں مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ آج ہمارے ساتھیوں کوہم سے بچھڑے کئی سال ہو چکے لیکن آج بھی ہم ان کی خدمات کو فراموش نہیں کر سکے ۔

تازہ ترین