• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن سے چارٹر آف اکنامی پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں، شوکت ترین

اسلام آباد(ایجنسیاں)وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ چارٹر آف اکنامی پر بات کرنے کیلئے تیار ہیں ‘ اسسٹنٹ کمشنر ایف بی آر سے گرفتاری کے اختیارات واپس لے لیے گئے۔ ڈر ہے ایف بی آر ٹیکس نادہندگان سے ڈیل نہ کر لے۔

ٹیکس چوروں کو تھرڈ پارٹی کے ذریعے نوٹسز جاری کیے جائیں گے‘آئی ایم ایف بجلی گیس کے نرخ اور ٹیکس بڑھوانا چاہتاہے ‘وفاق صوبوں میں رینجرز تعیناتی، سکیورٹی صحت کے اخراجات برداشت کر رہا ہے، آئندہ بجٹ میں ایس ایم ایز کیلئے 100ارب قرض دینے کا پلان ہے۔

دودھ پر سیلز ٹیکس ختم کر دیا،پلانٹ مشینری کی درآمد پر ڈیوٹی کم کی جائے گی، ایف بی آر ٹیم میں جون 2022 تک کوئی تبدیلی کا امکان نہیں، اگر چھوٹ ختم کرنے سے سرمایہ کاری متاثر ہوئی تو چھوٹ دوبارہ بحال کر دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق شوکت ترین نے کہا کہ پرافٹ آرگنائزیشن کیلئے بنک اکائونٹس کھلوانے کا طریقہ کار بنائے جائے گا، آئی کیپ سے 50چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی ڈیمانڈ کی ہے۔

اس سے قبل فیض کموکا کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مجموعی طور پر 471 ارب روپے کا معاہدہ ہے، آئی ایم ایف 150ارب پرسنل اِنکم ٹیکس مزید لگانا چاہتا ہے، آئی ایم ایف بجلی گیس ٹیرف میں اضافہ چاہتا ہے۔

تازہ ترین