• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مثبت مذاکرات جاری،پاکستان اصلاحات پر مزید کام کرے، IMF

مثبت مذاکرات جاری،پاکستان اصلاحات پر مزید کام کرے، IMF  


کراچی(مانیٹرنگ نیوز)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ترجمان جیری رائس نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ 6ارب ڈالرز کے مالی پروگرام کے لیے چھٹے جائزے پر مثبت مذاکرات جاری ہیں،پاکستان اصلاحات پر مزید کام کرے، پالیسیوں پر عمل درآمد میں تیزی لانا ہوگی ،معیشت کو درپیش چند طویل چیلنجز دور کرنے کی ضرورت ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جیری رائس نے پروگرام کے تعطل کے تاثر کو رد کردیا لیکن کہا کہ پاکستان کے مالی اخراجات، اسٹرکچرل اصلاحات، خاص کر ٹیکس اور توانائی کے شعبوں اور سماجی شعبے پر اخراجات کے حوالے سے مزید بات چیت کی ضرورت ہے۔

ترجمان نے آئی ایم ایف کی معمول کی بریفنگ کے دوران کہا کہ ہمارا اسٹاف حالیہ مشن میں مذاکرات مکمل کرنے میں ناکام رہا لیکن عالمی ادارہ ʼمکمل طور پر مصروف ہے اور اسی دوران مذاکرات کی بحالی کا ارادہ رکھتا ہے،ہم پاکستان سے تعاون کے لیے تیار ہیں۔

تازہ ترین