• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکام کی چشم پوشی، جی نائن مرکز تجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات کا گڑھ بن گیا، شہری خوار

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) جی نائن مرکز (کراچی کمپنی ) سی ڈی اے اور ایم سی آئی کی غفلت اور نا اہلی کی وجہ سے تجا وزات اور غیر قانونی تعمیرات کا گڑھ بن گیا ہے۔ ماضی میں کئی مرتبہ ان تجا وزات کیخلاف آپریشن بھی کئے گئے لیکن یہ تجاوزات دو بارہ قائم ہوگئیں ۔ مرکز میں پلازوں کے سامنے برآ مدوں پر‘ سڑک کے کنارے فٹ پاتھ پر اور پارکنگ ایریا اور راہداریوں پر جگہ جگہ ریڑھیاں اور کھوکھے لگے ہوئے ہیں ۔ بعض بلڈنگ مالکان نے غیر قانونی تعمیرا ت کی ہوئی ہیں۔ ایک مسجد انتظامیہ نے بھی تجاوزات کی ہوئی ہیں اور ایک کلینک بھی بنا ہواہے۔ سر کاری فلیٹس کے ساتھ اب پختہ دکانیں بن گئی ہیں ۔ پہلےیک دکان تھی اب بڑھ کر چار ہوگئی ہیں ۔ غیر قانونی دکانوں میں بجلی کے کنکشن بھی لگے ہوئے ہیں ۔ ان تجاوزات کی وجہ سے شہریوں بالخصوص خواتین کو فٹ پاتھ اور برآ مدوں سے گزرنے کا راستہ نہیں ملتا۔ پارکنگ کیلئے جگہ نہیں ملتی ۔ شہریوں نے چیئر مین سی ڈی اے عامر علی احمد اور وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے مصروف ترین تجارتی مرکز میں تجاوزات مافیا کے خلاف کریک ڈائون کیا جا ئے بالخصوص جن لوگوں نے سی ڈی اے کی اراضی پر غیر قانونی پختہ تعمیرات قائم کی ہوئی ہیں انہیں مسمار کیا جا ئےاور سر کاری اراضی واگزار کرائی جا ئے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ تجا وزات کی وجہ سے کراچی کمپنی راجہ بازار بن گیا ہے۔
تازہ ترین