• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر بیرونی پولیس نے موجودہ سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن تھانہ صدر بیرونی کے علاقے ڈھوک بہار شاہ اور گردونواح میں کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران51گھروں کی تلاشی لی گئی، 4کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اور انفرادی طور پر121افراد کو چیک کیا گیا،سرچ آپریشن کے دوران پستول30بور برآمد ہونے پر ملزم عبداللہ کو گرفتارکر کےمقدمہ درج کرلیاگیا، ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔
تازہ ترین