• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹیوں میں زیادتی واقعات کے خلاف طلبہ کا مظاہرہ

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار)ریولوشنری سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیراہتمام جمعرات کو یونیورسٹیوں میں میں زیادتی کے واقعات کے خلاف طلبہ نے نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، جس کی قیادت کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ کیمپسز کے اندر جنسی ہراسانی کی روک تھام کیلئے کمیٹیاں بنائی جائیں ہم گزشتہ دن اسلامک یونیورسٹی میں ہونے والے جنسی ہراسانی کے واقعہ کی سخت مزمت کرتے ہیں،یونیورسٹی انتظامیہ کی غفلت اور نااہلی کی وجہ سے واقعہ سامنے آیا۔ ہم نے طلباء یونین کی بحالی کی بھی کوشش کرنی ہے
تازہ ترین