• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر کے پارلیمنٹرین طاہر کھوکھر ساتھیوں سمیت عوامی تحریک میں شا مل

لاہور(خصوصی رپورٹر)آزاد کشمیر کے سینئر پارلیمنٹرین سابق وزیر سیاحت، ٹرانسپورٹ، امداد باہمی، آثار قدیمہ، امور نوجوانان اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما طاہر کھوکھر نے ساتھیوں سمیت عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔ یہ اعلان انہوں نے عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، مرکزی نائب صدر راجہ زاہد محمودو دیگر موجود تھے۔
تازہ ترین