• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مویشی منڈیوں میں جانوروں کی انٹری و پارکنگ فیس کے ٹینڈر مکمل

لاہور(خصوصی رپورٹر )پنجاب بھر کی مویشی منڈیوں میں جانوروں کی انٹری و پارکنگ فیس کے ٹینڈر مکمل ہو گئے، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور ڈی جی لوکل گورنمنٹ کی زیر نگرانی تین روزہ بولی کا عمل مکمل کیا گیا۔نیلامی میں بڑے جانور کی سرکاری انٹری فیس 500روپے جبکہ چھوٹے جانور کی انٹری فیس 100روپے مقرر کی گئی۔ٹھیکہ دار سرکاری فیس سے زیادہ وصول نہ کر سکے گا۔لاہور ڈویژن کی4 مویشی منڈیوں کی جانوروں کی انٹری و پارکنگ فیس کی نیلامی ایک ارب 6کروڑ26لاکھ10ہزار روپے میں ہوئی۔لاہور ڈویژن کی سب سے بڑی منڈی شاہ پورکانجراں مویشی منڈی کی سب سے بڑی بولی 80کروڑ ایک لاکھ روپے الیاس قریشی نے لگا کر کامیاب قرار پائے۔
تازہ ترین