• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان کاکڑ کے جنازے میں سیاسی تقاریر افسوسناک ہے‘ جمعیت ن

کوئٹہ (آن لائن ) جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی نے پشتونخوامیپ کے سربراہ محمودخان اچکزئی اوربعض مقررین کی جانب سے عثمان کاکڑ کے نمازجنازہ کے موقع پر تحریک طالبان افغانستان اوران کی قیادت کیخلاف تقاریرپرافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ یہ نمازجنازہ تھا کوئی سیاسی جلسہ نہیں کہ اس مناسبت سے تقاریر کی گئیں افغان طالبان کانام احترام سے لیناچاہیے اس عمل سے لوگوں کی بڑی تعداد کے جذبات مجروح ہوئے ہر چیز کا اپناایک مقام ہوتاہے عثمان کاکڑ کے جنازے سے طالبان ‘ملا برادر‘ ملا محمدفاضل کاکوئی واسطہ نہیں اورنہ ہی یہ اجتماع افغانستان سے کوئی آل پارٹیز کانفرنس تھی انہوں نے کہاکہ پارٹی سربراہ کی تقریر پر افسوس ہی کیاجاسکتاہے کیونکہ جنازے میں ہرطبقے سے تعلق رکھنے والے لوگ شریک ہوتے ہیں یہ تقریر ان کے شان شایان نہ تھی بلوچستان میں سوائے سیکولر نظریات رکھنے والی جماعتوں کے لوگوں کی بڑی تعداد کی ہمدردیاں افغان طالبان کے ساتھ ہیں بعض خاندانوں کے افراد بھی جہادمیں شریک رہے اورجام شہادت نوش کیا جن کے مقدس خون سے اسلامی انقلاب کے آثار رونما ہوئےان حالات میں محمود خان اچکزئی کی تقریر زخموں پر نمک پرشی کے سواکچھ نہیں۔
تازہ ترین