• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رکشہ ٹیکسی ڈرائیورز یونین کا ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف احتجاج

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاسبان رکشہ ٹیکسی ڈرائیورز یونین کے زیر اہتمام ایل پی جی کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ اور ہوشربا مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر ضلعی صدر پرویز اقبال بودلہ، ملک محمد اقبال، ملک ذوالنورین بھٹہ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ اور مہنگائی کے خلاف حکومتی رٹ کا کھلم کھلا بلیک مافیا منہ چڑا رہی ہے جبکہ حکومتی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہے، انہوں نے مہنگائی پر کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس موقع پر ملک کاشف کھوکھر، ظفراقبال، رانا عبدالوحید، اختر، رانا عامر ودیگر موجود تھے۔
تازہ ترین