• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حتمی تبدیلی تفتیش بورڈ کا اجلاس منعقد،39درخواستوں پراحکامات جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) جنوبی پنجاب پولیس آفس کی جانب سے عوام کو انکی دہلیز پر ریلیف فراہم کرنے کا سلسلہ جاری، اس سلسلے میں گزشتہ روز حتمی تبدیلی تفتیش بورڈ کا اجلاس پولیس لائن ملتان میں منعقد ہوا، جس کی صدارت ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور و چیئرمین بورڈ زبیر دریشک نے کی۔ اجلاس میں انچارج انوسٹی گیشن انسپکٹر طاہر اعجاز نے کیسز پیش کئے۔ بورڈ نے 39 درخواستوں پر تبدیلی تفتیش کے حوالے سے احکامات جاری کئے اور متعدد ایپلیں مسترد کردیں۔ اس موقع پر زبیر دریشک کا کہنا تھا کہ حتمی تبدیلی تفتیش بورڈ کا اختیار جنوبی پنجاب پولیس آفس کو منتقل ہونا بڑا ریلیف ہے۔
تازہ ترین