• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت سید سخی حسن پروانہ کا عرس ، چادر پوشی کی گئی

ملتان (سٹاف رپورٹر ) درگاہ حضرت سیدنا چادر والی سرکار کے سجادہ نشین حضرت صاحبزادہ پیر سید علی حسین شاہ نے کہا ہے کہ حضرت سید سخی حسن پروانہ ؒ کا آستانہ صدیوں سے مرکز تجلیات ہے، آپ نے ساری عمر مخلوق خدا کے دلوں میں عشق رسولؐ کی شمع کو روشن کیا، دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلیے بزرگان دین کی تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت سید سخی حسن پروانہ ؒ کے 895 ویں عرس کے پہلے روز غسل اور چادر پوشی کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین