• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی حکم کے باوجود گاڑی واپس نہ کرنے پر ایس ایچ او کی سرزنش

ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس طارق ندیم نے عدالتی حکم کے باوجود گاڑی واپس نہ کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ صدر خانیوال کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ مجسٹریٹ کے حکم پر عملدرآمد کیوں نہیں ہوا؟ جس پر وہ جواب نہ دے سکا۔ عدالت نے ایس ایچ او کو آج دوبارہ ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے۔ عدالت میں پٹیشنر مظفر اقبال نے درخواست دائر کی ہوئی ہے۔
تازہ ترین