• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کی وائس چانسلر خواتین یونیورسٹی سے ملاقات

ملتان (سٹاف رپورٹر) بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے گزشتہ روز خواتین یونیورسٹی کی وائس چانسلر کے ساتھ ملاقات کی۔ ڈاکٹر منصور کنڈی نے ڈاکٹر عظمی ٰکے ساتھ ملاقات میں تعلیمی امور پر گفتگو کی اور یونیورسٹیوں میں شروع کیے جانے والے نئے تعلیمی پروگراموں کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عظمیٰ نے ڈاکٹر منصور کنڈی کو وویمن یونیورسٹی کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا۔
تازہ ترین