• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی شہر میامی میں گزشتہ روز جزوی طور پر گرنے والی 12 منزلہ عمارت کے ملبے سے  102افراد کو ریسکیو کرلیا گیا جبکہ واقعے میں اب تک ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

امریکی حکام  کے مطابق میامی میں 12 منزلہ رہائشی عمارت کےمقام پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

میامی کےمیئرنے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ اب تک 102 افراد کو ریسکیو کرلیاگیا ہے جبکہ 99 افراد لاپتہ ہیں.

40 سال پرانی رہائشی عمارت کے گرنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔

تازہ ترین