• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی نے اپنی ننھی شہزادی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

حسن علی نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے ایک خصوصی اسٹوری شیئر کی۔

قومی کرکٹر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی بیٹی ’حیلینا حسن علی‘ کی تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے مکّی ماؤس والا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

حسن علی نے اپنی بیٹی کی تصویر کے کیپشن میں لکھا ’میری ننھی شہزادی۔‘

اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں شہزادی کے تاج والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا اور ساتھ ہی اہلیہ کو ٹیگ بھی کیا۔

اس کے ساتھ ہی حسن علی نے ایک اور انسٹا اسٹوری شیئر کی جس میں وہ اپنی بیٹی سے ویڈیو کال پر بات کررہے ہیں۔

یہ اسٹوری حسن علی کی بیٹی کے انسٹا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی جس میں اُنہوں نے اپنے والد کے دورۂ انگلینڈ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

حسن علی نے یہ انسٹا اسٹوری اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے اپنی بیٹی کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ اسکواڈ آج انگلینڈ روانہ ہوگا جہاں تین روز کی آئسولیشن کے بعد اٹھائیس جون سے ٹریننگ کا آغاز ہوگا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ آٹھ جولائی کو کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ رواں سال ہی حسن علی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کی اطلاع اُنہوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں دی تھی۔

حسن علی اور اُن کی اہلیہ نے اپنی ننھی پری کا نام ’حیلینا حسن علی‘ رکھا۔

تازہ ترین