• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹر اور پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل حسن علی نے پی ایس ایل کے اگلے سیزن پر ابھی سے نظریں جما لی ہیں۔

حسن علی نے ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں کو چیمپئن بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’ملتان سلطانز کی فرنچائز میں شامل ہر ممبر کو جیت مبارک ہو۔‘

ملتان سلطانز کو جیت کی مبارک کے ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ کو پی ایس ایل منعقد کروانے پر بھی شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے بہترین کام کیا ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اب پی ایس ایل کے اگلے سیزن کا بےصبری سے انتظار ہے۔

تازہ ترین