• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان:یوگنڈا اولمپک ٹیم کے ایک رکن کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آگیا

یوگنڈا اولمپک ٹیم کے ایک رکن کا جاپان پہنچنے پر کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آگیا ۔

اولمپک ولیج سے ایک پریشان کن خبر یہ ہے کہ یوگنڈا اولمپک ٹیم کے ایک رکن میں جاپان پہنچنے پر کووڈ 19 کے ڈیلٹا ویرینٹ کا انکشاف ہوا ہے ۔

ٹیم کے ممبر کو فوری طور پر آئسولیشن میںبھیج دیا گیا ہے اور حفاظتی تدابیر کی جارہی ہیں ۔

دوسری جانب ٹوکیو اولمپکس کے آغاز میں اب چار ہفتوں سے بھی کم کا عرصہ رہ گیا ہے، جاپان میں تیاریاں آخری مراحل میں پہنچ چکی ہے ، گزشتہ روز اولمپک مشعل جاپان کے تاریخی شیزوکا پراونس میں پہنچی تو اس کا شاندار استقبال کیا گیا ۔

تماشائیوں کی بڑی تعداد سڑک کے دونوں کنارے موجود تھی لیکن جاپان کے میڈیا رپورٹس کے مطابق کووڈ پروٹوکولز کی سختی نہیں دیکھی گئی ، اولمپک مشعل شیزوکا میں تین روز رہے گی ۔


تازہ ترین