• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20 ورلڈ کپ میں کئی کرکٹرز کو زیرغور نہیں لایاجائے گا، ایرون فنچ

دورۂ ویسٹ انڈیز میں شامل نہ ہونے والے آسٹریلوی کھلاڑیوں کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شامل نہ ہونے کا امکان ہے۔

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ  نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کئی کرکٹرز کو زیرغور نہیں لایاجائے گا، ٹیم میں پرفارمنس دینے والے کھلاڑیوں کومنتخب کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو کھلاڑی ٹور پرجارہے ہیں آگے بھی پہلے موقع انہیں ہی ملے گا، موجودہ کھلاڑیوں نے اچھی پرفارمنس دی تو انہیں نظرانداز کرنا مشکل ہوگا۔

ایرون فنچ نے کہا کہ ویسٹ انڈیز اور بنگلا دیش میں کنڈیشنز ایک جیسی ہوں گی۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم کےڈیوڈ وارنر،گلین میکسویل، پیٹ کمنز، مارکوس اسٹوئنس ٹورز سے دستبردار ہوئے، کین رچرڈسن، جے رچرڈسن بھی ٹور پر نہیں جا رہے جبکہ اسٹیو اسمتھ انجرڈ ہیں۔

تازہ ترین