• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: ملنے آنیوالا لڑکا لڑکی سمیت قتل


فیصل آباد میں واقع ریلوے کی کچی آبادی میں لڑکی اور لڑکے کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کی جانب سے قتل کی اس دہری واردات کو غیرت کے نام پر کیے جانے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

فیصل آباد پولیس کے مطابق قتل ہونے والے لڑکے اور لڑکی کی لاشیں لڑکی کے گھر سے ملی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اشفاق چیچہ وطنی کا رہائشی اور مبینہ طور پر لڑکی سے ملنے آیا تھا۔

فیصل آباد پولیس نے دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے الائیڈ اسپتال منتقل کر دی ہیں جبکہ اس دہرے قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین