• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا نجی تقاریب میں بغیر پروٹوکول اور سیکیورٹی جانے کا اعلان


وزیراعظم عمران خان نے نجی تقاریب میں بغیر پروٹوکول اور سیکیورٹی کے جانے کا اعلان کردیا ہے۔

ایک بیان میں وزیراعظم کہا کہ گورنرز اور وزرائے اعلیٰ کے پروٹوکول اور سیکیورٹی کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ جائزہ لے رہے ہیں کہ اخراجات کو کم سے کم اور عوامی تکلیف کو کس طرح ختم کرسکتے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہاکہ آئندہ ہفتے کابینہ ایک جامع پالیسی پر فیصلہ کرے گی۔

اُن کاکہنا تھا کہ لوگوں کو مغلوب کرنے کے لیے استعمال کی جانے والی نوآبادیاتی میراث کو ختم کریں گے۔

تازہ ترین