• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے بھی اتنی اچھی قسمت چاہیے، سبیکا امام کا اذان سمیع کے ایکٹنگ ڈیبیو پر طنز

کراچی (این این آئی) پاکستان کی صفِ اول کی ماڈل سبیکا امام نے سابق پاکستانی گلوکار عدنان سمیع کے بیٹے اذان سمیع کے ایکٹنگ ڈیبیو پر طنزیہ انداز میں کہا ہے کہ وہ اْن کی طرح قسمت چاہتی ہیں جہاں اْنہیں سب کچھ پلیٹ میں رکھ کر دیا جائے۔اذان سمیع نے اداکاری کی دْنیا میں قدم رکھ دیا اور اْن کا ڈیبیو پاکستان کی نامور اداکاراؤں سجل علی اور یمنی زیدی کے ڈرامے سے کیا جائیگا جو کہ نجی ٹی وی چینل پر نشر ہوگا۔گلوکار و اداکار کی قسمت پر جہاں شوبز ستارے اْن کیلئے خوشی کا اظہار کررہے ہیں تو وہیں ماڈل سبیکا امام نے ڈھکے چھپے الفاظ میں اذان سمیع پر خوب تنقید کے تیر برسائے۔سبیکا امام نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں لکھا کہ اب تو ایسا لگتا ہے کہ آپ کو اداکاری کی دْنیا میں اپنا ڈیبیو کرنے کے لیے تجربے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ آپ اسکرین پر سجل علی اور یمنی زیدی کے ساتھ نظر آئیں گے۔ماڈل نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ مجھے بھی اتنی اچھی قسمت چاہیے کہ جہاں مجھے کسی چیز کے لیے محنت نہ کرنی پڑے بلکہ سب کچھ پلیٹ میں رکھ کر مجھے مل جائے۔سبیکا امام نے اپنے ٹوئٹ میں اذان سمیع کا نام تو نہیں لکھا لیکن اْن کے ٹوئٹ میں سجل اور یمنیٰ زیدی کا نام دیکھنے کے بعد یہ واضح ہوگیا ہے کہ اْنہوں نے ڈھکے چھپے الفاظ میں گلوکار پر ہی تنقید کی ہے۔

تازہ ترین