• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ چیمبر میں گھسنے والے ٹرمپ کے حامی کو 18 ماہ کی سزا

شکاگو (جنگ نیوز)امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ پال الارڈ ہاجکنزکو سابق صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کا جھنڈا لئے سینٹ چیمبر میں زبردستی گھس آنے پر عدالت نے 18 ماہ قید کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ ڈونلڈٹرمپ کی حمایت میں کپیٹل ہل پر ہنگامہ آرائی کا واقعہ گذشتہ 6جنوری کو پیش آیا تھا ۔ ٹرمپ نے جوبائیڈن کے مقابلے میں اپنی صدارتی انتخابی شکست کو قبول کرنے سے انکار کردیا تھا اور ان کے مشتعل حامیوں نے کیپٹل ہل پر دھاوا بول دیا تھا ۔ واقعہ کی ویڈیو فوٹیج میں پال کو ٹرمپ کی انتخابی مہم سے متعلق ٹی شرٹ پہنے اور انتخابی پرچم اٹھائے سینٹ کے اندر دکھایا گیا ہے ۔ جہاں اس نے ڈائس پر دیگر بلوائیوں کے ساتھ سیلفی بھی لی ۔

تازہ ترین