• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

25 لاکھ کا انعامی بانڈ نکلا تو 5 لاکھ کے اونٹ کی قربانی کروں گی : میرا

اداکارہ و پروڈیوسر میرا کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر اگر ان کا 25 لاکھ کا انعامی بانڈ نکل آئے تو قربانی کیلئے وہ 5 لاکھ کا اونٹ لیں گی۔

اداکارہ میرا نے جیو نیوز کے نمائندے سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ انعامی بانڈ کے بقیہ  20 لاکھ غریبوں میں بانٹ دیں گی۔

میرا نے کہا کہ قربانی کے گوشت کی ایک بوٹی بھی فریج میں نہیں رکھنی چاہیے، قربانی کا سارا گوشت لوگوں میں تقسیم کرنا چاہیے۔

اداکارہ نے کھانا پکانے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ انہیں کھانا بنانے کا کوئی شوق نہیں اور ہی یہ ان کا کام ہے۔

تازہ ترین