• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں 6 آبدوزوں کی تیاری کے لئے 40 ہزار کروڑ کا ٹینڈر جاری

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارتی وزارت دفاع نے مقامی طور پر بنائی جانے و الی 6؍ جنگی آبدوزوں کی تیاری کے لئے 40؍ ہزار کروڑ روپے کا ٹینڈر جاری کیا ہے۔ یہ پہلا منصوبہ ہوگا جس پر اسٹریٹجک پارٹنر شپ طرز پر عمل درآمد ہوگا جس میں غیر ملکی کے ساتھ مقامی فرموں کو بھی شراکت داری کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کام کے لئے مقامی فرموں میں سے مزاگائوں ڈاک شپ بلڈرز اور لارسن اینڈ ٹوبرو کو منتخب کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ ڈائیوو شپ بلڈنگ (جنوبی کوریا)، جرمنی، اسپین، فرانس اور روس کی فرمیں بھی شراکت دار ہیں۔ بھارت کی دفاعی کونسل گزشتہ ماہ اس کی منظوری دے چکی ہے۔ بھارتی بحریہ 30؍ سالہ پروگرام کے تحت اس طرز کی 24؍ نئی آبدوزیں حاصل کرنا چاہتی ہے اس وقت بھارت کے پاس 15؍ روایتی اور دو ایٹمی آبدوزیں ہیں۔

تازہ ترین